Showing posts with label Islami Jamait Talaba. Show all posts
Showing posts with label Islami Jamait Talaba. Show all posts

Islami Jamiat talaba & Jamaat-e-Islami protest in various cities against Raymond's release.






سید عبدالرشید سیشن 2011-12ء کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے

  اٹک:   اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے سیشن 2011-12 کے لئے سید عبدالرشید کو ایک بار پھر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کر لیا ہے۔ سید عبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ کے مجموعی طور پر 33 ویں ناظم اعلیٰ ہیں۔ اجتماع ارکان کے دوسرے روز رات ناظم انتخاب نے اجتماع ارکان میں ان کے انتخاب کا اعلان کیا۔ سید عبدالرشید ایس ایم لاء کالج، کراچی سے ایل ایل بی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کراچی میں یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔ وہ کراچی میں مختلف سطحوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد ناظم کراچی رہے۔ بعد ازاں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رہے اور گزشتہ سال بھی اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب کئے گئے تھے۔ امسال اراکین جمعیت نے ایک بار پھر انہیں جمعیت کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ سید عبدالرشید بین الاقوامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی ہیں اور گزشتہ سال سوڈان، ترکی، انڈونیشیا، یو۔ اے۔ ای۔ سمیت مختلف ممالک میں بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستانی طلبہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ نومنتخب ناظم اعلیٰ کا رہائشی تعلق کراچی سے ہے۔

Jakarta: Sec. Gen Jamiat Hafiz Nadeem met Dr. Zakir Naik


جکارتہ: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل حافظ ندیم احمد ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کی انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر مشہور عالمی مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے گفتگو کر رہے ہیں. انڈونیشیا کے دارالحکومت میں‌منعقدہ کانفرنس میں‌اسی ممالک سے سات سو مندوبین شریک تھے

کشمیر پر مشرف کی احمقانہ پالیسیوں کا تسلسل ختم کیا جائے : عبد الرشید

سیلاب زدگان کی مدد جمعیت کے سنگ

D.G Khan: Jamiat organized protest against MNA & MPA's fake degrees holder.

Lahore Jamiat protests against Board of Governer in Colleges.

جعلی ڈگری والوں نے ملکی نظام کا پول کھول دیا: سید عبد الرشید

مرکز جمعیت کا دس روزہ سالانہ کل پاکستان فہم دین کیمپ کراچی میں جاری

کالجوں کی نجکاری کیخلاف جمعیت کے مظاہرے

اسلامی جمعیت طلبہ کا سہ روزہ صوبائی تربیت گاہ پشین شہر میں جاری

سید عبدالرشید افسو کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب


جکارتہ:   انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز (افسو) کے آئندہ سیشن کے لئے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت میں جاری سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دنیا بھر کی 150 مسلم طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے آئندہ چار سال کے لئے مصر کے احمد عبدالآتی کو سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے سید عبدالرشید کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔ سید عبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوڈان کے محمد جمال الدین اور ترکی کے یلماز احمد بھی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دنیا بھر کے طلبہ نمائندوں نے ساؤتھ ایشیا ریجن کے لئے پاکستان کی اسلامی جمعیت طلبہ کو انچارج آرگنائزیشن مقرر کیا جبکہ افسو کی شوریٰ کونسل کے لئے ساؤتھ ایشیا ریجن سے پاکستان کے زبیر صفدر اور انڈیا کے شاہین احمد کو ارکان منتخب کیا گیا۔ زبیر صفدر کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ جبکہ شاہین احمد کا تعلق ایس آئی او سے ہے۔

واہ کینٹ : جمعیت کے تحت اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ ، ان سیٹ میں ناظم جمعیت رضوان اسلم مرزا خطاب کر رہے ہیں

پنجاب یونیورسٹی سے طلبہ کے جبری اخراج کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

توہین آمیز خاکوںکے خلاف جمیت کا بنوں اور اسلام آباد میں مظاہرہ


توہین آمیز خاکوں کے خلاف قوم نے جس دینی حمیت کا ثبوت دیا وہ قابل تحسین ہے: جمعیت

جمعیت اور جماعت کے مختلف شہروں میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہرے

حیدر آباد : جعمیت کے تحت فیس بک کے خلاف مظاہرہ

اسلامی یونیورسٹی میں ہفتہ طلبہ کا آغاز، طلبہ عدالت میں ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت

 اسلام آباد:   اسلامی جمعیت طلبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ابتدائی روز طلبہ عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم جامعہ حافظ محمد عاصم بھی موجود تھے۔ جج کے فرائض ادا کر نے کے لئے طلبہ کی3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ جن کا تعلق شریعہ اینڈ لاء فکلیٹی سے تھا۔ طلبہ کے اس عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کیس کو پیش کیا گیا۔ وکیل استغاثہ اور وکیل صفائی کے مضبوط دلائل سنے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا او ر امریکی حکومت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ڈاکٹر عافیہ ڈیقی کو قید میں رکھنے پر 2 کروڑ ہرجانہ ادا کر نے اور ان افراد کو جنہوں نے عافیہ صدیقی کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا، قرار واقعی سزا دینے کو کہا ہے۔

صدر زرداری اپنے جرائم چھپانے کےلئے دوسروں پر الزام لگا رہے ہیں : سید منور حسن