سید عبدالرشید افسو کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب


جکارتہ:   انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز (افسو) کے آئندہ سیشن کے لئے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت میں جاری سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دنیا بھر کی 150 مسلم طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے آئندہ چار سال کے لئے مصر کے احمد عبدالآتی کو سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے سید عبدالرشید کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔ سید عبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوڈان کے محمد جمال الدین اور ترکی کے یلماز احمد بھی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دنیا بھر کے طلبہ نمائندوں نے ساؤتھ ایشیا ریجن کے لئے پاکستان کی اسلامی جمعیت طلبہ کو انچارج آرگنائزیشن مقرر کیا جبکہ افسو کی شوریٰ کونسل کے لئے ساؤتھ ایشیا ریجن سے پاکستان کے زبیر صفدر اور انڈیا کے شاہین احمد کو ارکان منتخب کیا گیا۔ زبیر صفدر کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ جبکہ شاہین احمد کا تعلق ایس آئی او سے ہے۔

0 comments:

Post a Comment