ممبرومحراب والوں کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو فوجی آپریشن کے خلاف بغاوت ہو جاتی : سید منور حسن


متحدہ کنونشن میں لوگوں کو مزارات پر حاضری کے بہانے لایا گیا۔

سینکڑوں افراد کا جماعت اسلامی میں شامل ہونیکا اعلان

لیاقت بلوچ سیاسی کمیٹی پاکستان کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

الطاف حسین محب وطن ہیں تو پاکستان آکر سیاست کرے: جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کی سیکیورٹی میں اضافہ

جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہی، حمیداللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ضلع غربی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ایک عالمگیراوراقامت دین کی تحریک ہے جو معاشرے سے ظلم‘ ناانصافی اور فرسودہ نظام کوختم کرکے عدل وانصاف پرمبنی اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے کوشاں ہے۔ جماعت اسلامی ایک اصولی جماعت ہے جو عوام کے جائزحقوق اوراعلائے کلمتہ اللہ کے لیے میدان عمل میں موجود ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر پاکستان کو دنیا کے نقشے پرایک ماڈل اسلامی ریاست قائم کرنے میں ہماری مدد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گڈاپ زون غربی کے تحت لال مسجدسرجانی میں منعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پاسبان گڈاپ کے صدر امیدعلی قاضی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیرگڈاپ عبدالمجیدخاصخیلی‘ نائب امیرمحمداشرف میو‘ قیم انورعادل میﺅ‘ ناظم سرجانی کامران چشتی موجود تھے۔ حمیداللہ خان ایڈووکیٹ نے امیدعلی قاضی کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو بعید نہیں کہ ہم اسلامی انقلاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

ہفتے میں دوچھٹیوں کانوٹیفکیشن واپس لیاجائے‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ادارہ نورحق میں ناظمات ضلع وزونزکی دوروزہ تربیت گاہ کا انعقادکیاگیا۔ جس میں قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ پاکستانی عوام کے دکھ درد رنج و مصائب میں مسلسل اضافہ ہورہاہی، عوام دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے پرمجبورہیں۔ مہنگائی کی عفریت عوام اپنے جگرگوشوں کو فروخت کرنے پرمجبورہورہے ہیں۔ پورا ملک کرپٹ مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکاہے۔ ان حالات کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ہفتے میں 2چھٹیوں کو واپس لیاجائے جبکہ مہنگائی،بیروزگاری اورافراط زرکو قابو کرنے کیلئے بجلی وگیس کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ بند کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے‘ اشیائے صرف اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی اوربجلی پیداکرنے کے سلسلے میں پلاننگ اور اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی مطالبہ کیاگیا حکمرانوں کی رہائش گاہوں کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھاجائے۔