ہفتے میں دوچھٹیوں کانوٹیفکیشن واپس لیاجائے‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ادارہ نورحق میں ناظمات ضلع وزونزکی دوروزہ تربیت گاہ کا انعقادکیاگیا۔ جس میں قراردادیں پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ پاکستانی عوام کے دکھ درد رنج و مصائب میں مسلسل اضافہ ہورہاہی، عوام دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے پرمجبورہیں۔ مہنگائی کی عفریت عوام اپنے جگرگوشوں کو فروخت کرنے پرمجبورہورہے ہیں۔ پورا ملک کرپٹ مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکاہے۔ ان حالات کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ہفتے میں 2چھٹیوں کو واپس لیاجائے جبکہ مہنگائی،بیروزگاری اورافراط زرکو قابو کرنے کیلئے بجلی وگیس کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ بند کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے‘ اشیائے صرف اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی اوربجلی پیداکرنے کے سلسلے میں پلاننگ اور اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی مطالبہ کیاگیا حکمرانوں کی رہائش گاہوں کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھاجائے۔

0 comments:

Post a Comment