سید عبدالرشید سیشن 2011-12ء کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے

  اٹک:   اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے سیشن 2011-12 کے لئے سید عبدالرشید کو ایک بار پھر ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کر لیا ہے۔ سید عبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ کے مجموعی طور پر 33 ویں ناظم اعلیٰ ہیں۔ اجتماع ارکان کے دوسرے روز رات ناظم انتخاب نے اجتماع ارکان میں ان کے انتخاب کا اعلان کیا۔ سید عبدالرشید ایس ایم لاء کالج، کراچی سے ایل ایل بی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کراچی میں یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔ وہ کراچی میں مختلف سطحوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد ناظم کراچی رہے۔ بعد ازاں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل رہے اور گزشتہ سال بھی اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ منتخب کئے گئے تھے۔ امسال اراکین جمعیت نے ایک بار پھر انہیں جمعیت کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ سید عبدالرشید بین الاقوامی طلبہ تنظیموں کے اتحاد انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی ہیں اور گزشتہ سال سوڈان، ترکی، انڈونیشیا، یو۔ اے۔ ای۔ سمیت مختلف ممالک میں بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستانی طلبہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ نومنتخب ناظم اعلیٰ کا رہائشی تعلق کراچی سے ہے۔

0 comments:

Post a Comment