اٹک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منور حسن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلامی تحریکیں کامیابی کی جانب گامزن ہیں جبکہ امریکہ نواز حکمرانوں کے خلاف عوام نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔ جہاد ی تحریکوں کی کامیابی ہے کہ آج کشمیر، فلسطین، افغانستان، تیونس، مصر اور دوسرے ممالک میں استعماری طاقتوں کو شکست کا سامنا ہے۔ پاکستان کی اسلامی تحریک کو موجودہ حالات کا تناظر میں تاریخ کی سب سے بڑی آزمائش کا سامنا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ارکان اس آزمائش میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 58ویں کل پاکستان سالانہ اجتماع ارکان منعقدہ اٹک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع جماعت اسلامی کے مقامی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس سے قبل جب سید منور حسن پنڈال میں داخل ہوئے تو ارکان جمعیت نے اپنے سابق ناظم اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سید منور حسن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میںطلبہ کی مؤثر اور بیدار طلبہ تحریک ہے جس نے بہتے دریا کی مانند اور چجر سایہ دار کی طرح قوم کے نوجوانوں کی راہنمائی اور سرپرستی کی ہے ۔ آج جمعیت کی ہی جدوجہد کا ثمر ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں نظریہ اسلام اور پاکستان زندہ ہے اور استعماری طاقتوں کی راہ میں ہمارے طلبہ اور تعلیمی ادارے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یک طرفہ طور پر دنیا کی حکمرانی اور فرعونیت کا دعویٰ کیا ہے اور بدقسمتی سے اقوام عالم ہی نہیں عالم اسلام کے حکمران بھی امریکی پٹھو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام تر وسائل امریکی مفادات کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ صرف اسلامی تحریکیں ہیں جو امریکی چیلنج کا مؤثر مقابلہ کر رہی ہیں اور ان تحریکوں کی لازوال جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں نہ صرف امریکہ کو شکست کا سامنا ہے بلکہ مسلم ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔ کہا جاتا تھا کہ افغانستان سپر پاورز کا قبرستان ہے اور آج نہتے افغانیوں نے ایک بات پھر اس نعرے کو زندہ کر دیا ہے کہ امریکی زیر قیادت 60 ممالک کی فوجوں کے اتحاد کا قبرستان افغانستان ہے۔ امریکی سائنس و ٹیکنالوجی، ذہانت، تھنک ٹینک اور عسکری طاقت کا قبرستان افغانستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و نیٹو فورسز افغانستان پر واپسی کا راستہ تلاش کر رہی ہیں۔ٹائم فریم دیئے اور واپس لئے جا رہے ہیں لیکن افغانستان میں تمام امریکی و نیٹو حکام اس بات کا با تکرار کہتے ہیں کہ ہم جتنی دیر افغانستان میں مزید رہیں گے اتنی ہی لاشیں ہمیں واشنگٹن اور نیو یارک بھیجنی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی ڈکٹیشن پر جو پالیسیاں چلائی جا رہی ہے وہ عوام کی نمائندہ پالیسیاں نہیں۔ جمہوریت انتخابات کے ذریعے نہیں بلکہ جمہوری رویوں کے ذریعے آتی ہے اور پاکستان حکومت نے عوام کی توقعات کو بری طرح پامال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ نہیں امریکی مفادات کی جنگ ہے۔ یہ جنگ امریکہ کو اس خطے میں بالادست بنانے اور بھارتی برتری کو دیگر ممالک پر قائم کرنے کے لئے ہے اور پاکستان اس جنگ میں مسلسل ایندھن بنا ہوا ہے۔ ہم پر ڈرون حملوں کی بمباری ہے، ہمارے گلی کوچے خون سے تر ہیں اور ہماری قوم کی بیٹیوں سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے فوری طور پر دستبردار ہونا ہو گا اور امریکہ پر یہ واضح کر نا ہو گا کہ اب اس کے مفادات کے لئے ہم کسی قسم کا ایندھن بننا گوارا نہیں کریں گے۔ صوبہ خیبر کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن امریکی ڈکٹیشن پر کئے جا رہے ہیں ۔ ہماری فوج اور حکومت کو یہ سمجھنا ہو گا کہ وہ کن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صورتحال اس قدر بدتر ہے کہ امریکی لاہور جیسے شہروں میں کھلم کھلا ہمارے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ہمارے حکمرانوں کا یہ عالم ہے کہ تمام تر ثبوت اور شواہد کی موجودگی کے باوجود انہیں ریلیف دینے او ر ٹالنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تین شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ایک نوجوان کو کچلنے والے امریکی اہلکار کو بھی قانون کے شکنجے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام تر مسائل کا حل تعلق باللہ میں ہے ۔ ہمیں اللہ کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط کرنا ہو گا۔ اللہ سے استعانت طلب کیجئے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پورے شعور کے ساتھ میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں ۔ یقینا اللہ اس جدوجہد میں ہمیں کامیابی سے نوازیں گے۔
Blog Archive
Labels
- Syed Munawar Hassan (113)
- Islami Jamait Talaba (63)
- Liaqat Baloch (53)
- Jamaat-e-Islami (47)
- Dr. Afia Siddiqui (41)
- Muhammad Hussain Mehanti (37)
- MQM (36)
- karachi jamaat (36)
- Hafiz Salman Butt (34)
- Al-Khidmat Foundation (27)
- Dr. Muhammad Kamal (26)
- Shabab-e-Milli (20)
- Mian Aslam (19)
- Dr. Waseem Akhtar (17)
- Jamaat-e-Islami Women Wing (16)
- Boycott Facebook (15)
- Fareed Paracha (15)
- Siraj ul Haq (15)
- Qazi Hussain Ahmed (14)
- Abdul Rasheed Tarabi (12)
- Dr. Mujahid Kamran (12)
- Ameer ul Azeem (9)
- Islami Jamiat Talaba Karachi (8)
- Asad Ullah Bhutto (7)
- Prof. Kurshid (7)
- Anti America (6)
- Ji balochistan (6)
- Nematullah Khan (6)
- PPP (5)
- H.R (4)
- IJ Talibat (4)
- Jamiat Talaba Arabia (4)
- PML(N) (4)
- Rukhsana Jabeen (4)
- Syed Ali Gillani (4)
- Blak Water (3)
- NLF (3)
- Column (2)
- Kashmir (2)
- Syed Salahudin (2)
- Hizbul Mujahidin (1)
- Mail Form (1)
- Waqas Khan (1)
Blog Page Link
Blog Search
Custom Search
0 comments:
Post a Comment