عوام پر لوڈشیڈنگ کے عذاب کی ذمہ دار متحدہ ہے‘حافظ نعیم الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اورلوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار حکمران اتحاد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ‘ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوموں کے نام پر سیاست کی ہے مگر حقیقی معنوں میں کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔کراچی کے عوام جو آج لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں اس کی تمام تر ذمہ داری ایم کیوایم پر عائد ہوتی ہے‘ اگر کے ای ایس سی کی نجکاری کے وقت ایم کیوایم اس کی حمایت نہ کرتی تو آج کراچی کے شہریوں کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنا نہیں پڑتا۔کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ عام شہری شدید خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔ ‘طویل دورانیے کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ نے شہر میں امن وامان کے مسائل بھی پیداکردیے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری ذہنی اورنفسیاتی دباﺅکا شکار ہوگئے ہیں ‘اورکوئی دن نہیں گزرتا جب عوام لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج نہ بنے ہوں۔اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شہری مزید بپھر جائیں گے اورامن وامان کی صورتحال بھی سنگین تر ہوجائے گی۔

0 comments:

Post a Comment