جماعت اسلامی کا اجتماع اسلامی انقلاب کی نوید ہوگا‘عبدالعزیز

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالعزیز غوری ، امیرجماعت اسلامی ٹنڈوآدم مشتاق احمد عادل، مولانا عبدالشکور طور، مولانا ابرارالحسن، حاجی نورحسن نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت16تا 18اپریل کو جامعہ علوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں ہونے والے سہہ روزہ اجتماع ارکان وامیدواران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ اجتماع وطن عزیز میں اسلامی انقلاب اور بیداری امت مسلمہ کے لیے نوید ثابت ہوگا۔ اجتماع میں ملک اور سندھ کے سلگتے مسائل کے حل کے سلسلے میں غور وخوض اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجتماع عام میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن ، مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان، نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق سینیٹر صوبائی وزیرسرحد سراج الحق، امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو، صوبائی جنرل سیکرٹری راشدنسیم، صوبائی نائب امراءڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، ممتاز حسین سہتو، عبدالوحید قریشی ، ڈاکٹر کیپٹن (ر)ممتاز علی میمن ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی ضلع سانگھر کے ارکان وامیدواران کے قافلے اپنے اپنے مقامات سے منصورہ ہالا روانہ ہونگے۔

0 comments:

Post a Comment