پاکستان اور عالم اسلام کو بھارت ، اسرائیل کے ایٹمی پروگرام سے خطرہ ہے: منور حسن

Lahore Jamiat protest against PU managment.

وائس چانسلر نے امتحانی مراکز میں طالبات کے سکارف اتروا دئے۔

جماعت اسلامی کے گروپ لیڈر عوامی رابطہ بڑھائیں: ضیاء الدین انصاری

حیدر آباد: جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکن امریکی پرچم نذر آتش کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں پانی کا بحران حل کیا جائے: میاں اسلم

امریکہ کی مرہون منت دفاعی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے: منور حسن

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ اردوعبدالحق کیمپس میں سالانہ روایتی شاندار اردو اولمپکس 2010ء

حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لے‘ جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی‘ لئیق خان ‘نصراللہ شجیع‘ حمید اللہ خان ایڈووکیٹ اوریونس بارائی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوںمیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارا داری قائم ہے جو ارباب اختیار کوشیشے میں اتار کر اپنے مفادات حاصل کرنے میں غریب عوام کی جانوں سے کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کررہی ہیں۔ دواﺅں کی قیمتوںمیں اضافہ عوام کو جینے کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے دواﺅں کی قیمتوںمیں30فیصد اضافے کے خلاف جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری واپس لے اور دواﺅں کی قیمتوںکو عوام کی پہنچ میں لیکر آئے۔ انہوں نے عوام اور این جی اوز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حکومت کو دواﺅں کی قیمتوںمیں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کریں۔