جیکب آباد ائیر پورٹ کا ایران کیخلاف استعمال شرمناک ہوگا: منور حسن

وزیر اعلیٰ یونیورسٹی سے 107 طلبہ کے اخراج کا نوٹس لیں : صدر پیرنٹس ایسوسی ایشن

لاہور : جماعت اسلامی کا لیاقت بلوچ کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ


لاہور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منصورہ کے سامنے ملتان روڈ پر ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز او ربینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرہ تکبیر‘ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ختم کرو‘ امریکی غلامی نامنظور‘ فوجی آپریشن بند کرو کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے گیس‘ جنریٹر چلانے کی پابندی نامنظور اور اشتہار نذرآتش کیا۔ ریلی ملتان چونگی پہنچ کر بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ مظاہرین سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ‘ پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم‘ ذکر اللہ مجاہد اور دیگر نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی ریلی‘ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قومی وسائل کو کرپشن اور امریکا کی جنگ میں جھونک کر ملک کو کنگال کردیا ہے۔ مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ‘ بدعنوانی نے قومی معیشت و صنعت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے‘ عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف ستھری‘ دیانتدار قیادت کی فراہمی‘ لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی ‘ کرپشن کے خاتمے‘ معیشت و صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے بڑی تحریک شروع کردی ہے‘ عوام بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی‘ گیس‘ پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں بیٹھے وزارتوں کے جھنڈے لہرانے والے مرکز و صوبہ کے حکمران امریکی چاپلوسی میں اکٹھے ہیں۔ اب ملک میں کسی آمر اور کرپٹ فرد کو شب خون نہیں مارنے دیں گے‘ ملک میں عوامی جدوجہد سے شاندار اسلامی انقلاب برپا ہوگا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردیں گے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم نے کہا کہ پورے ملک کے عوام لوڈشیڈنگ پر سراپااحتجاج ہیں لیکن حکمران گونگے‘ بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں۔ہزاروں افرا د کا مظاہرہ روشن صبح کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ وزیراعظم‘ صدر‘ وزراءہاﺅسز میں لوڈشیڈنگ کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں حکومت سہولتیں دے‘ ناجائز غیر آئینی پابندیاں قبول نہیں کریں گے۔

بلیک واٹر کو پولیس کا روپ دینے کی تیاریاں

لوڈ شیڈنگ بحران مصنوعی ہے : منور حسن

سابق ایم این اے میاں اسلم ، سالانہ بہار فیسٹیول میں شریک ہیں

یو این رپورٹ پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے : پروفیسر خورشید

حکمران اتحاد نے اب بھی نوشتہ دیوار نہ پڑھا تو انجام مشرف جیسا ہو گا: وسیم اختر

لوڈ شیڈنگ سے صنعت تباہ ہو چکی : سید محمد بلال

لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توعوام سڑکوں پرہوں گے‘شباب مل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شباب ملی کراچی کے صدرمحمد یوسف منیرنے اعلانیہ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ہونیوالے اضافے کے خلاف اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسلسل لوڈ شیڈنگ نے کراچی کے شہریوں کے اعصاب شل کردیے ہیں، کے ای ایس سی نے عوام کے صبر کاامتحان لینا بند نہ کیا تو شہری سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کئی سالوں سے شہری بد ترین لوڈ شیڈنگ کے عذاب میںمبتلا ہیں، سابق حکمرانوںکی طرح موجودہ حکمران بھی صرف لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کررہے ہیں عملاً لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ‘ بجلی کا بحران اس قدر شدت اختیار کرگیا ہے کہ معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ‘ وفاق ‘ صوبے اور شہر میں نمائندگی اور حکومت کاحصہ ہونے کے باوجود ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کے دیرینہ مسئلے کو حل نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیوایم کا کوئی اپنا مسئلہ ہو تو وہ حکومت سے نکلنے کی دھمکی دے کر اپنے مطالبات حکومت سے منظور کروالیتی ہے مگر عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ روز مرہ کے معمولات متاثر ہوئے ہیں بلکہ صنعتی اور اقتصادی پہیہ بھی جام ہورہا ہے ۔ کئی چھوٹی صنعتیں بند ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ محمد یوسف منیر نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی ‘ ٹھوس ‘ سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے اور کے ای ایس سی سے ساہو کاروں کو نہ نکالا گیا تو صورتحال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔