Why Facebook Ban in Pakistan-English.

Turkey: Millions people are protesting against Israel's Terrorism

سید عبدالرشید افسو کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب


جکارتہ:   انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹ آرگنائزیشنز (افسو) کے آئندہ سیشن کے لئے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آگیا ہے۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت میں جاری سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دنیا بھر کی 150 مسلم طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے آئندہ چار سال کے لئے مصر کے احمد عبدالآتی کو سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے سید عبدالرشید کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے۔ سید عبدالرشید اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سوڈان کے محمد جمال الدین اور ترکی کے یلماز احمد بھی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ دنیا بھر کے طلبہ نمائندوں نے ساؤتھ ایشیا ریجن کے لئے پاکستان کی اسلامی جمعیت طلبہ کو انچارج آرگنائزیشن مقرر کیا جبکہ افسو کی شوریٰ کونسل کے لئے ساؤتھ ایشیا ریجن سے پاکستان کے زبیر صفدر اور انڈیا کے شاہین احمد کو ارکان منتخب کیا گیا۔ زبیر صفدر کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ جبکہ شاہین احمد کا تعلق ایس آئی او سے ہے۔

امریکہ چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث ہے : منور حسن

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اتحاد سے فوری علیحدہ ہو جائے: قاضی حسین احمد

اعلیٰ تعلیمی بجٹ میں کمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: جمعیت کراچی

اسرائیل نے امن مشن پر حملہ کر کے جرم کیا انجام کے لئے تیار رہے : ترکی

پیپلز پارٹی نے بجٹ میں غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: سراج الحق

حسین محنتی کا متاثرہ بستیوں کا دورہ، امدادی سامان کی تقسیم