حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ واپس لے‘ جماعت اسلامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی‘ لئیق خان ‘نصراللہ شجیع‘ حمید اللہ خان ایڈووکیٹ اوریونس بارائی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوںمیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارا داری قائم ہے جو ارباب اختیار کوشیشے میں اتار کر اپنے مفادات حاصل کرنے میں غریب عوام کی جانوں سے کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کررہی ہیں۔ دواﺅں کی قیمتوںمیں اضافہ عوام کو جینے کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے دواﺅں کی قیمتوںمیں30فیصد اضافے کے خلاف جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کو فوری واپس لے اور دواﺅں کی قیمتوںکو عوام کی پہنچ میں لیکر آئے۔ انہوں نے عوام اور این جی اوز سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور حکومت کو دواﺅں کی قیمتوںمیں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کریں۔

0 comments:

Post a Comment