اسلامی یونیورسٹی میں ہفتہ طلبہ کا آغاز، طلبہ عدالت میں ڈاکٹر عافیہ کیس کی سماعت

 اسلام آباد:   اسلامی جمعیت طلبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ابتدائی روز طلبہ عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم جامعہ حافظ محمد عاصم بھی موجود تھے۔ جج کے فرائض ادا کر نے کے لئے طلبہ کی3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ جن کا تعلق شریعہ اینڈ لاء فکلیٹی سے تھا۔ طلبہ کے اس عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کیس کو پیش کیا گیا۔ وکیل استغاثہ اور وکیل صفائی کے مضبوط دلائل سنے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا او ر امریکی حکومت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ڈاکٹر عافیہ ڈیقی کو قید میں رکھنے پر 2 کروڑ ہرجانہ ادا کر نے اور ان افراد کو جنہوں نے عافیہ صدیقی کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا، قرار واقعی سزا دینے کو کہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment